14 جولائی 2013 - 19:30
ترک وزیر اعظم: مرسی میرا صدر ہے

ترکی کے وزیر اعظم نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی برطرفی پر دوبارہ تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرسی میرا صدر ہے ۔

ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی برطرفی پر دوبارہ تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرسی میرا صدر ہے اور میرا دل مصری عوام کے لئے تڑپ رہا ہے۔ اردوغان نے کہا کہ فوج کی ذمہ داری ملک چلانا نہیں ہے بلکہ فوج کی ذمہ داری ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب،  متحدہ عرب امارات اور کویت نےمصر کے صدرمحمد مرسی کی معزولی پر خوشحالی کا اظہار کیا اور مذکورہ ممالک نے 12 ارب ڈآلر مصر کی موجودہ حکومت کی امداد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جبکہ ترکی نے مرسی کی معزولی پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ترکی کے وزير اعظم نے اپنے ملک میں فوجی کودتا سے بچنے کے لئے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ترکی میں بھی کئی مرتبہ فوج حکومتوں کا تختہ الٹ چکی ہے۔

.......

/169